بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

213
Meteorology Department
Meteorology Department

کوئٹہ۔ 25 اگست (اے پی پی):بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ بارکھان، ڈیرہ بگٹی،صحبت پور، نصیرآباد، سبی، جھل مگسی، جعفرآباد، لسبیلہ، خضدار، اور حب ڈسٹرکٹ کے دور دراز علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ علاقائی موسمیاتی مرکز کے مطابق سوموار کو بارکھان، ڈیرہ بگٹی، صحبت پور، نصیرآباد، سبی، ژوب، ہرنائی، کچھی، جھل مگسی، اوستامحمد، جعفرآباد، قلات، خضدار، آواران، لسبیلہ اور حب میں بارش جبکہ ان اضلاع کے الگ تھلگ علاقوں میں تیز بارش بھی متوقع ہے۔

موسی خیل، ژوب، شیرانی، لورالائی، کوہلو، اور دکی کے اضلاع میں شام یا پھر رات کے اوقات میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے ان کے علاوہ باقی تمام علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع لسبیلہ میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ، دالبندین میں 42، سبی میں 41، پنجگور اور تربت میں39، لسبیلہ 38، پسنی میں37، کوئٹہ اور خضدار میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا۔

علاقائی موسمیاتی مرکز کوئٹہ کے مطابق کم دباؤ کا ایک موسمیاتی سسٹم بلوچستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سوموار کی شام سے اس سسٹم کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کا بھی خطرہ رہے گا، جس سے نصیرآباد، سبی، قلات، لسبیلہ اور لورالائی کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ یہ سلسلہ اس ماہ کے آخر تک بھی جا سکتا ہے۔