بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ ، کوئی نقصان نہیں ہوا

3

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اتوار کی صبح 3 بجکر 30 منٹ پر 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز صوبہ بلوچستان میں واقع قصبے بارکھان کے شمال مشرقی علاقے میں 60 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہوئی ہے۔حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔