کوئٹہ ۔4دسمبر (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے میں پیر کی شام پانچ بج کر 19 منٹ پر زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے۔
زلزلےکا مرکز خضدار سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں 60 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زلزلے سےکسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔