بلوچستان کے علاقہ کیچ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک جاوید کریم شہید ، 3 جوان زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر

71
آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔ 25 جولائی (اے پی پی) بلوچستان کے علاقہ کیچ میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک جاوید کریم شہید جبکہ 3 جوان زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقہ تربت سے 35 کلومیٹر دورپدراک کے قریب سکیورٹی فورسز معمول کے گشت پر مامور تھی کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کاتبادلہ ہوگیا جس کے دوران لانس نائک جاوید کریم شہید ہوگیا جبکہ 3 فوجی زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔