بلوچستان کے علاقے آواران اور گردونواح میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

94
Earthquake
Earthquake

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے آواران اور گردونواح میں اتوار کو علی الصبح دو بجکر 50 منٹ پر ریکٹر سکیل پر 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 76 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز آواران سے 60 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔