کوئٹہ۔ 01 نومبر (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بم دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی سکول کے قریب کھڑی پولیس وین کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارسمیت 5 افراد شہید ہو گئے۔ ان میں حسیب انور،سمیع اللہ،صفی اللہ اور خیر النساء شا مل ہیں۔
دھماکے سے بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے جن میں امان اللہ،عائشہ ،عینا،رونیرا،بابا،عنایا ،ام ارم،دلدار،اختر علی،انیس الرحمن ،ملک حمزہ ،محمد عرفان،امیرحمزہ،عبدالرزاق تنویر احمد اور محمد عرفان شامل ہیں۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہستپال مستونگ منتقل کردیا جہاں شدید زخمیوں کو مزید علاج کی غرض سے کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں