بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بم دھماکہ،دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7افراد شہید،35 افراد زخمی ہو ئے،ڈپٹی کمشنر مستونگ

103

کوئٹہ۔ 01 نومبر (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بم دھماکہ،دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7افراد شہید جبکہ35 افراد زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں گرلز ہائی سکول کے قریب کھڑی پولیس وین کے ساتھ ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارمحمد حفیظ سمیت 7افراد حبیب اللہ،سمیع اللہ ،صفی اللہ اور خیر انساء ودیگر جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 35افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں زار و،ملک حمزہ ،عبدالرزاق ،شاہد علی،زنیرہ ،عبدالرزاق ،امان اللہ ،حاجی محمد،محمد عرفان ،اختر علی ،دلدار احمد ،انیس الرحمن ،نثار احمد ،محمد حسنین ، بی بی صفا ئ،ایان علی ،نور اللہ،محمد اقبال،عبدالقدیر،عبدالرزاق،بی بی زنیرہ ،بی بی عمیرہ،بی بی رمیہ ،محمد اکبر،بی بی ارم،امجد،عائشہ ،عنایہ ،آئینہ،ام ارم،تنویراور دیگر شامل ہیں۔پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ ،ٹراما سنیٹر کوئٹہ ،سی ایم ایچ کوئٹہ اوردیگرہسپتالوں میں زخمیوں کو مزید علاج کیلئے منتقل کردیا ،

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔مستونگ دھماکے کے فوری بعد صوبے بھر میں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے جس میں تمام مساجد، امام بارگاہوں، اہم سرکاری و نجی دفاتر، بلڈنگز سمیت حساس تنصیاب پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ،اس موقع پر داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی و چیکنگ اقدامات کو ٹھوس اور مربوط بنایا گیا ہے۔