راولپنڈی۔4 مئی(اے پی پی )ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ اس دوران بلوچستان کے علاقے کوہلو اور جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا مکین میں آپریشن کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ جمعہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بھی آپریشن کیا گیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور مارٹر گولے برآمد کر لئے۔ اسی طرح بلوچستان کے علاقہ لدھا مکین میں آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔