بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک

219
ispr
ispr

راولپنڈی۔13اپریل (اے پی پی):بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جینس کی بنیاد پر آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی متواتر نگرانی، جاسوسی کے باعث دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز کو بذریعہ ہیلی کاپٹر دہشت گردوں کی آماجگاہ تک پہنچایا گیا۔ اس دوران دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستوں کی مکمل ناکہ بندی کی گئی تھی۔

سکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔ دوران آپریشن بڑی تعداد میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔فورسز قوم کی حمایت سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔