کوئٹہ۔ 23 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ اپنے حلقے کے عوام کے بنیادی حقوق پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے ، بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو سے خصوصی ملاقات میں سریاب کے عوام کو درپیش شدید بجلی بحران پر تفصیلی گفتگو میں کیا اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج، اور بجلی کی ناقص ترسیل جیسے سنگین مسائل پر بھرپور بات چیت بھی ہوئی۔
انہوں نے واضح طور پر موقف اختیار کیا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔سریاب اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کے بحران کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ امید ہے یہ مسئلہ جلد حل ہو گا۔اپنے حلقے کے شہریوں کے بنیادی حقوق پرکسی صورت سمجھوتہ نہیں ہونے دوں گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600592