34.4 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان کے عوام کی محرومی کم کرنا میری وزارت کی ترجیحات میں...

بلوچستان کے عوام کی محرومی کم کرنا میری وزارت کی ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی وزیرپیر سید عمرا ن احمد شاہ

- Advertisement -

ساہیوال۔19مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ پیرسید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی محرومی کم کرنا میری وزارت کی ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے ہنرمند اور پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے وسائل اور روزگار کی فراہمی پر پوری توجہ ہے۔

انہوں نے یہ بات اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شکست سے زخم خوردہ مودی اپنے عوام سے فیس سیونگ کیلئے دوبارہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی باتیں کر رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو اسے پہلے سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج جذبہ ایمانی اور صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔وفاقی وزیرپیر سید عمران احمد شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم محمدشہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام کو بجلی کے بلوں میں مزید ریلیف دینے اور مہنگائی کم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ہمیشہ سے فوکس عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوزرہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598769

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں