13.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے، موسمیاتی مرکز

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے، موسمیاتی مرکز

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 25 فروری (اے پی پی):علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل اور بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم کوئٹہ، چمن، قلات، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، لورالائی، پشین، مستونگ، بولان، سبی، ہرنائی، نوشکی، چاغی، واشک اور سوراب سمیت اس کے ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی اور بارش و ژالہ باری کا امکان ہے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ رات کے اوقات میں شمالی اضلاع کی اونچی پہاڑیوں پر ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب میں 11.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566285

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں