بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

138
PDMA

کوئٹہ۔ 30 جولائی (اے پی پی):علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق منگل کو کوئٹہ، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، چمن، ہرنائی، زیارت، قلعہ عبداللہ، سبی، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹیکیچ،پنجگور، نصیر آباد، قلات، خضدار، واشک، خاران، آواران، اورماڑہ لسبیلہ اور حب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبے کے باقی حصوں میں موسم انتہائی مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

بدھ کو آواران، لسبیلہ، حب، واشک، خضدار، قلات، ڈیرہ بگٹی اور سبی کے اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کوئٹہ، اورماڑہ اور پنجگور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے باقی حصوں میں موسم انتہائی مرطوب اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سبی میں (31.0)، قلات میں (21.0)، بارکھان اور لورالائی میں (19.0)، زیارت میں (18)، خضدار میں (5.2)،ژوب میں (2.0)، لسبیلہ میں (1.0) ملی میٹر بارش ہوئی ،اسی طرح کوئٹہ میں ٹریس بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں(47 °C)، نوکنڈی اور دالبندین میں (46°C)، پنجگور میں (41°C)، کوئٹہ، خضدار اور ڑوب میں (37°C) ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔