بلوچستان کے نوجوانوں کے وفد کااو جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس کا دورہ

60
OGDCL
OGDCL

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک وفد جس میں تعلیم، سماجی شعبے، کھیل، فن و ثقافت اور صنعت کاری سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 50 باکمال نوجوانوں کے نمائندوں نے اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین سینیٹرپرنس احمد عمر احمد زئی کی قیادت میں اس دورے کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان تعمیری مکالمے اور روابط کو فروغ دینا تھا۔سینیٹر پرنس احمد عمر احمد زئی نے او جی ڈی سی ایل کے شاندار کام اور شراکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ”ہم او جی ڈی سی ایل کے قابل ذکر کام اور تعاون سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ اس دورے کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کے وفد کو توانائی کے شعبے کے بارے میں مزید جاننے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور بامعنی روابط کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر او جی ڈی سی ایل کے چیئرمین ظفر مسعود بھی موجود تھے۔ او جی ڈی سی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او احمد حیات لک نے وفد کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں بات چیت اور نیٹ ورکنگ کے مواقع کے لیے ایک غیر رسمی ترتیب فراہم کی گئی۔ وفد نے او جی ڈی سی ایل کے آپریشنز کے بارے میں رہنمائی، توانائی کے شعبے کے بارے میں معلومات حاصل کیں، اور اپنے خیالات اور خواہشات سے آگاہ کیا۔او جی ڈی سی ایل توانائی کے شعبے میں انڈسٹری لیڈرکے طور پر، نوجوانوں کے نمائندوں کے ساتھ مشغول ہونے کے موقع کا خیرمقدم کرتے ہوئے، مستقبل کے لیڈروں کی حوصلہ افزائی اور صنعت کے بارے میں گہری تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔

او جی ڈی سی ایل قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے اور متنوع کمیونٹیز کے ساتھ رابطے بڑھانے کے لیے سر گرم ہے۔