33.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان کے وکلاء پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے...

بلوچستان کے وکلاء پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، صدربلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ نے ہندوستان کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے وکلاء پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں،

وکلاء برادری مادر وطن کی دفاع وسلامتی کے لیے ہروقت تیار ہے۔ بدھ کو ایسوی ایٹڈ پریس آف پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مکار دشمن کو دندان شکن جواب دیکر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے بلوچستان کے وکلاء اور عوام مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بہاولپور، کوٹلی اور مظفر آباد میں بھارت کے میزائل حملے گجرات کے قصائی مودی کی انتہا پسندانہ سوچ کو عیاں کررہا ہے مگر پاک فضائیہ کے جوانوں میں بھارتی طیارے گرا کر مودی کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594025

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں