اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ موجوہ حکومت کی توجہ پاکستان کی معیشت کی بہتری پر مرکوز ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سیاسی مخالفین کی حکومت اور فوج کے درمیان محاذ آرائی کی توقعات پوری نہیں ہوئیں ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی سب کا حق حاصل ہے۔