کوئٹہ۔ 08 مئی (اے پی پی):بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت ،مساجد و معصوم شہریوں پر حملوں کے خلاف 9 مئی بروز جمعہ کو بلوچستان بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے،
جمعرات کو اپنے بیان میں میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ نے کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جس کے پورے ملک خصوصا بلوچستان میں دہشتگردی کا بازار گرم کیا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے وکلاء افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کی بقاء اور سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو ایڈوکیٹ نے پاکستان بار کونسل کی جانب سے ملک بھر میں عدالتی بائیکاٹ کی تائید و حمایت کرتے ہوئے وکلاء سے اپیل کی کہ 9 مئی بروز جمعہ کو کوئیٹہ سمیت صوبے بھر کے عدالتوں میں پیش نہ ہوں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594612