بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع میں تاخیر سے متعلق دائر آئینی درخواست پر سماعت

133

کوئٹہ۔ 10 مارچ (اے پی پی):بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبدااللہ بلوچ اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بنچ کے روبرو بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور توسیع میں تاخیر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نصیر احمد بنگلزئی ،اے اے جیز نصر ت بلو چ ،اور مس سلمی عبدالفتح ،شیخ محمد علی ایڈووکیٹ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حب نصیب ترین کے ہمرا ہ ،این ایچ اے کے نجیب اللہ کا کڑ ایڈووکیٹ محمد شہر یا ر سلطا ن چیئر مین این ایچ اے، بشارت حسین ممبر (مغربی زون )سید اشرف علی شاہ جی ایم (بلو چستان ویسٹ زون گوادر، عبدالمنان ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل)این ایچ اے ایڈیشنل سیکرٹری بشیر کھیتران اور ڈپٹی چیف پی ڈی اینڈ ایس آئی ڈویژن فیضان علی پیش ہو ئے ۔

سما عت کے دوران عدالتی ہدایت کے مطابق چیئر مین این ایچ اے شہر یا ر سلطا ن اور ایڈیشنل سیکرٹری پلا ننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسپیشل انیشیٹیو بشیر کھیتران بشارت حسین ممبر (مغربی زون )سید اشرف علی شاہ جی ایم (بلو چستان ویسٹ زون گوادر اور عبدالمنان ڈپٹی ڈائریکٹر (لیگل)، ڈپٹی چیف پی ڈی اینڈ ایس آئی ڈویژن فیضان علی این ایچ اے ودیگر نے پیش ہو کر بتا یا کہ ہا ئی ویز کی توسیع اور عوام کو تمام تر سہولیات کی فرا ہمی وزیر اعظم پا کستان کی اولین ترجیح ہے ،

انہوں نے مزید بتا یا کہ بلو چستان میں بہت سے منصوبے جا ری ہیں جن میں این 25کرا چی ،خضدار ، خضدار کچلاک ، چمن روڈ نوکنڈی ماشکیل روڈ ، ہو شاب ،آواران،خضدار روڈ این 85سی پیک روڈ ڈی آئی خان ژوب روڈ کی تعمیر و مرمت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں بلکہ این 25کرا چی ،خضدار ، کو ئٹہ چمن روڈ اور این 85قومی شاہرا ہ کے با قی پورشنز /سیکشنزکو دورویہ کر نے میں تاخیر کے حوالے سے معاملات کو دیکھا جا رہا ہے اس سلسلے میں انہوں نے اس با بت تفصیلی پیش رفت رپورٹ کے لئے اگلی سما عت تک مہلت کی استدعا کی۔

اس موقع پر ایڈیشل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے درکا ر فنڈز و دیگر کی تفصیلا ت بتا ئی اور کہا کہ وہ اسلام آ باد میں سیکرٹری پلاننگ کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرا ئیں گے تا کہ این 25کو دورویہ کر نے اور اس کی مر مت اور این 85کے جا ری منصوبے کی تکمیل کا سامان ہو سکے اس موقع پر بنچ نے پلاننگ کمیشن آف پا کستان کو ہدایت کی کہ وہ بلو چستان میں این ایچ اے کے جا ری اسکیمز کیلئے درکا ر تمام تر فنڈز کی ادائیگی یقینی بنا ئیں اور اس با بت اگلی سما عت پر پیش رفت رپورٹ پیش کی جا ئیں ۔

اس موقع پر ممبرا ین ایچ اے بلو چستان نے بھی قومی شاہرا ہ این 25سے متعلق پرا گریس رپورٹ جمع کرا ئی جسے ریکارڈکا حصہ بنایا گیا بنچ نے ممبر این ایچ اے کے خضدار کھڈ کو چہ سیکشن اور اراضی سے متعلق پروسیڈنگز کے با رے میں رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر چیئر مین این ایچ اے نے کہا کہ وہ خضدار، کھڈ کو چہ ،کو ئٹہ روڈ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور اراضی سے متعلق نوٹس لے رہے ہیں اس موقع پر این ایچ اے کے حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ این 25کرا چی ، خضدار ، کو ئٹہ ، چمن روڈ کی بروقت تکمیل کو ترجیحی بنیا دوں پر ممکن بنا ئیں سی پیک روڈ این 85سوراب گوادر روڈ ودیگر کی تعمیر و مرمت سے بلو چستان کے لوگوں کو مشکلا ت اور حادثات کا سامنا ہے

سما عت کے دوران جی ایم (بلو چستان ،ویسٹ )گوادر سید اشرف علی نے بھی پراگریس روپورٹ جمع کرا ئی جس سے ریکارڈ پر لیا گیا اسے با قی ماندہ کا م کر نے اور اس بابت اگلی سما عت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی۔ میونسپل کمیٹی حب کے چیف آفسر کی جا نب سے بھی رپورٹ جمع کرا ئی گئی جو درخواست گزار و دیگر کو فرا ہم کر نے سمیت ریکارڈ پر لیا گیا بعد ازاں کیس کی سما عت 14اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ۔