کوئٹہ۔ 14 مارچ (اے پی پی):بلو چستان میں سینیٹ کی تین نشتوں پر ضمنی اتتخاب مکمل ہو گئے پاکستان پیپلز پارٹی کے میر عبد القدوس بزنجو ،مسلم لیگ ن کے دوستین ڈومکی جے یو آئی ف کے شکور غیبزئی کامیاب قر ار پائے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخاب پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جارہا
،انتخاب میں بلو چستان کے 61اراکین اسمبلی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق و زیر اعلی میر عبد القدوس بزنجو ،23، پاکستان مسلم لیگ ن کے کے دوستین ڈومکی 17،جے یو آئی ف کے شکور غیبزئی16ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہو گئے جبکہ بلو چستان عوامی پارٹی کے مبین خلجی صرف پانچ ووٹ حاصل کر سکے۔
واضح رہے کہ بلو چستان سے تعلق رکھنے والے پرنس آغا عمر احمد زئی ،میر سرفراز بگٹی ،اور مولانا عبد الغور حیدری کے استفوں کے باعث سینیٹ کی یہ نشستیں خالی ہو ئی تھیں ۔