کوئٹہ۔ 01 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر اختر مینگل نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات کے اعلان کے بعد بھی سیاسی سرگرمیاں جس انداز میں شروع ہونی تھی وہ نہیں ہو ئیں ، بلو چستان نیشنل پارٹی کے بیشتر امیداروں کے کاغذات مسترد ہو ئے ہیں، پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آر اوز کے فیصلے کو الیکشن ٹربیونل اور اعلی عدالتوں میں چیلنج کیا جا ئے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کو ئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر سابق وفاقی و زیر آغا حسن بلوچ ، سابق رکن اسمبلی احمدنواز بلوچ ، سابق رکن اسمبلی شکیلہ نوید دیوار ، سابق رکن اسمبلی اخترحسین لانگو سمیت پارٹی کے رہنماء بڑی تعداد میں موجود تھے ۔بی این پی کے سر براہ اختر مینگل سمیت پارٹی کے صو بائی اور وفاقی امیداروں کے کئی رہنماوں کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں سردار اختر مینگل کا کہنا تھاکہ بی این پی سیاسی جمہوری جماعت ہے
قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن ٹربیونل سے رجو ع کیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ بلو چستان نیشنل پارٹی الیکشن کا ہر گز بائیکاٹ نہیں کر یگی اور جمہوری نظام میں رہ کر بلو چستان کے عوام کی حقوق کی جنگ لڑے گی ، بلو چستان نیشنل پارٹی کی سیاست عوام کے حقوق کی ہے شفاف انتخابات سے ہی عوامی نمائندوں کو اختیار منتقل کر کے جمہوری عمل کو کامیابی سے بڑھا یا جا سکتا ہے۔