بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد ، خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان

103

کوئٹہ۔ 05 مارچ (اے پی پی):کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بالائی علا قے سردی کی لپیٹ میں آگئے کو ئٹہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3ڈگری سینٹی گر یڈریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اس دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ روز بارش کے بعد بلوچستان کے شمالی علا قے شدید سرد ی کی لپیٹ میں آگئے سب سے کم درجہ حرارت منفی 3جبکہ قلات میں منفی دو ڈگری سینٹی گر یڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اسی طرح گوادر اور تربت14،جیونی16،سبی10،نوکنڈی میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا آئند ہ چو بیس گھنٹوں کے دوران صو بے کے کسی علا قے میں بارش کا امکان نہیں ہے ،صو بے کے اکثر علا قوں میں خشک اور سرد رہے گا۔