کوئٹہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان محمد اچکزئی نے کہا ہے کہ و زیر اعلی بلو چستان میر علی مردان کے وژن کے مطابق بلو چستان یوتھ پروگرام اسکیم لانچ کر ر ہے ہیں بلو چستان ڈیجیٹل یوتھ پروگرم کے قیام کا مقصد صو بے کے طلبااور طالبات کو ڈیجیٹل ٹریننگ دینا ہے تاکہ دور جدید میں وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کوڈی جی پی آر کے دفتر میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا صو بائی و زیر اطلاعات نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ پروگرام کے تحت ہر ضلع میں ایک ڈیجیٹل لیب بنانے جارہے ہیں ہر لیب پر ایک کروڑ 20 لاکھ کا خرچہ آئیگاپہلے مرحلے میں کو ئٹہ میں ڈیجیٹل لیب کا قیام عمل میں لایا جائے گا اس سلسلے میں چینی سفارتخانہ ڈیجیٹل لیب میں ہمارے ساتھ تعاون کریگا اطلاعات اور آئی ٹی سیکٹر میں 500 سے زائد اسکالرشپس دے رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ و زیر اعلی بلو چستان کا خواب ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں بلو چستان کے نواجوان آگے آئیں اور نہ صرف وہ اس پرگرام کا حصہ بنیں بلکہ ان کے لئے کمائی کا ذریعہ بھی بنیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آئی ٹی سیکٹر پر دیگر ممالک تعاون کے لئے بات چیت ہو رہی ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہر یونیورسٹی سے 200 طلبہءکو اسکالرشپ فراہم کیا جا ئے جس ضلع میں یونیورسٹی نہیں وہاں کالج کے طلبا کو کو منتخب کیا جا ئے گا
چینی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے حکومت بلو چستان کی کوشش ہے کہ ڈیجیٹل یوتھ پرگروام کے تحت ہر مہینے میں 4 ورکشاپ کرائی جا ئیں انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے صو بے کے ہونہار طلبااور طالبات کو فائدہ ہو گا جو کہ سوشل میڈیا کو استعمال میں لاکر کما ئی کر سکتے ہیں ۔