اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں نئی شروع کی گئی بلیو لائن میٹرو بس سروس کو ہر عمر کے شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے، ہزاروں افراد نے سروس کے غیر معمولی آرام اور تحفظ کو ر سراہا ہے جو جدید اور سستی ٹرانسپورٹ سروس کے لیے حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
بلیو لائن میٹرو بس سروس کے حکام نے کہا ہے کہ بلیو لائن میٹرو بس سروس پر روزانہ 3 سے 4 ہزار شہری انحصار کر رہے ہیں جو عوام میں اس کی تیزی سے مقبولیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری، بشمول طلبا ، پیشہ ور افراد اور خاندان آرام دہ اور پریشانی سے پاک سفری سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں کے معترف ہیں۔