ایبٹ آباد۔ 13 ستمبر (اے پی پی):ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعہ نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 15 امیدوارضمانت پر رہا ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والے نیشنل ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعہ پیپر آئوٹ کر کے حل کرنے میں مصروف دو لڑکیوں سمیت پندرہ امیدواروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ میرپور کے حوالہ کیا گیا۔
تھانہ میرپور میں ملزمان کے خلاف مقدمہ علت نمبر 1072-1088 بجرم PPC 34/109/429/419 درج کیا گیا۔ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد گرفتار ا میدواروں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔