30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںبلیک ووڈ کی شاندار بیٹنگ، کالی آندھی نے ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ...

بلیک ووڈ کی شاندار بیٹنگ، کالی آندھی نے ساﺅتھمپٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

- Advertisement -

ساﺅتھمپٹن ۔ 12 جولائی (اے پی پی) جرمین بلیک ووڈ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کالی آندھی نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، ویسٹ انڈیز نے میچ کے پانچویں اور آخری روز ملنے والا 200 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، جرمین بلیک ووڈ نے انفرادی 95 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، 200 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا اور اس کے پہلے تین کھلاڑی 27 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، روسٹن چیس نے کیمپ بیل کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ پر قیمتی 73 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو کچھ سہار دیا، اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ انگلینڈ ٹیم کے باﺅلرز کے سامنے ڈٹ گئے اور نہ صرف محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا بلکہ انفرادی 95 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، روسٹن چیس 37 اور شین ڈورچ 20 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ شینن گیبریل کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اتوار کو میچ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 284 رنز 8 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو جوفرا آرچر 5 اور مارک ووڈ 1 رن کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے، مارک ووڈ نویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو اپنے گزشتہ روز کے سکور میں ایک رن کا اضافہ کرنے کے بعد 2 رنز بناکر شینن گیبریل کی گیند پر شین ڈورچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے، جوفرا آرچر انگلینڈ کے آخری آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 23 رنز بناکر شینن گیبریل کی گیند پر شین ڈورچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ جیمز اینڈرسن 4 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ یوں انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 313 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے کالی آندھی کو میچ میں کامیابی کے لئے 200 رنز کا ہدف دیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شینن گیبریل نے پانچ، روسٹن چیس اور جوزف نے دو، دو جبکہ کپتان جیسن ہولڈر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 200 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز کریگ براتھویٹ اور کیمپ بیل نے انتہائی مایوس کن انداز میں کیا، ویسٹ انڈیز کے پہلے تین کھلاڑی 27 کے مجموعی سکور پر آﺅٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، کریگ براتھویٹ 4، شمار بروکس صفر اور شائی ہوپ 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد روسٹن چیس نے کیمپ بیل کے ساتھ ملکر چوتھی وکٹ پر قیمتی 73 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو کچھ سہار دیا، تاہم اس موقع پر روسٹن چیس 37 رنز بناکر جوفرا آرچر کی گیند پر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ جرمین بلیک ووڈ نے ایک اینڈ پر اپنی محتاط بیٹنگ کے سلسلے کو برقرار رکھا، انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز شین ڈورچ کے ساتھ ملکر پانچویں وکٹ پر 68 قیمتی رنز جوڑے اور ٹیم کے مجموعی سکور کو 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز تک پہنچا دیا، اس موقع پر شین ڈورچ 20 رنز بناکر کپتان بین سٹوکس کی گیند پر وکٹ کیپر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ انکے بعد جرمین بلیک ووڈ کی شاندار اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری مکمل تو نہ کر سکے تاہم اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے، جرمین بلیک ووڈ ویسٹ انڈیز کے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 95 رنز بناکر بین سٹوکس کی گیند پر جیمز اینڈرسن کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ کیمپ بیل 8 اور کپتان جیسن ہولڈر 14 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے اور یوں کالی آندھی نے 200 رنز کا مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ کے جوفرا آچر نے تین، بین سٹوکس نے دو اور مارک ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے شینن گیبریل کو شاندار باﺅلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=206776

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں