بلی جین کنگ ٹینس کپ میں پاکستان نے ترکمانستان کو شکست دیدی

253
لالہ رخ اور ماہ رخ نے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

دوشنبے۔25اگست (اے پی پی):بلی جین کنگ ٹینس کپ میں اشنا سہیل کی شاندار پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے ترکمانستان کو 2-1 سے ہرا دیا۔ پاکستانی ٹیم ایشیا اوشیانا گروپ ٹو میں تیسری پوزیشن کے لئے (آج) جمعہ کو سری لنکن ٹیم سے مقابلہ کرے گی۔ جمعرات کو پاکستانی ٹیم نے پول بی میں 2-1 سے کامیابی حاصل کرکے اپنے پول میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان نے ترکمانستان کے خلاف فاتحانہ آغاز کیا جب اشنا سہیل نے پہلے سنگل میچ میں عائشہ بک بلاتووا کو 6-1, 6-1 سے شکست دی تاہم دوسرے سنگل میچ میں انستاسیہ نے سارہ محبوب کو 6-3,6-4 سے شکست دے دی۔ ڈبلز مقابلوں میں اشنا سہیل اور سارہ محبوب نے ترکمانستان کی انستاسیہ اور بہار تومیرودووا کے خلاف 6-1, 6-1 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے تاجکستان کو شکست دی تھی جبکہ منگولیا سے اسے شکست ہوئی تھی۔