بلی کے بچے کی زندگی بچانے کیلئے 1122 کا ریسکیو آپریشن، باحفاظت بور سے نکال لیا گیا

70
سیالکوٹ،ریسکیو1122 سیالکوٹ کا عمران ادریس ٹیچنگ ہسپتال کے مابین باہمی یاداشت پر دستخط

فیصل آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی):بلی کے بچے کی زندگی بچانے کیلئے 1122 کا ریسکیو آپریشن، بچے کو باحفاظت بور سے نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 فیصل آباد انسانی زندگیوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی زندگیاں بچانے میں بھی پیش پیش ہے۔

ترجمان زاہد لطیف نے بتایا کہ جھنگ روڈ گلفشاں کالونی میں موٹر پمپ کے کھلے بور میں بلی کا بچہ گر گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلی کے بچے کو زندہ باحفاظت باہر نکال لیا۔ اہل محلہ نے ریسکیو کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔