بل گیٹس پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے،ڈاکٹر فیصل سلطان

52

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بل گیٹس پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

جمعرات کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا کہ بل گیٹس کو پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر وعلیکم کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے مطابق بل گیٹس پولیو کے خاتمے کے پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے ، این سی او سی کا دورہ اور احساس پروگرام کا جائزہ لیں گے ۔

بل گیٹس صدر پاکستان وزیراعظم عمران خان اور صوبائی ہیلتھ لیڈر شپ سے ملاقات بھی کریں گے ۔