اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے بندر گاہی زمین قومی معیشت کا قیمتی اثاثہ ہے،پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ مشترکہ اینٹی انکروچمنٹ فورس بنائیں گی۔پیر کو وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت بندرگاہی اراضی اصلاحات پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بندرگاہی زمین قومی معیشت کا قیمتی اثاثہ ہے،پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ مشترکہ اینٹی انکروچمنٹ فورس بنائیں گی،بندرگاہی زمین پر قبضہ ختم کرانا اولین ترجیح ہے،زمین کا غلط استعمال ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔پورٹ قاسم اتھارٹی کا نیا ماسٹر پلان اور ڈیجیٹل زمین مینجمنٹ سسٹم جلد متعارف کرائیں گے، بندرگاہی زمین کی ڈیجیٹل خودکار نظام سے نگرانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بحری شعبہ پاکستان کی معیشت کا ستون ہے،کراچی پورٹ ٹرسٹ نے سروے آف پاکستان کے ساتھ زمین کی حد بندی شروع کر دی ہے،بندرگاہی اصلاحات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=604295