- Advertisement -
عارف والا ۔ 20 فروری (اے پی پی):محکمہ زراعت عارفوالا نے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیدوارکے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت کی ہے اورکہا کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے دو سے تین مرتبہ پانی دیا جائے جبکہ بعدازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کردیا جائے تاکہ بیج کو تیار ہونے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے
انہوں نے مزید کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہے جس کے لئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہیے تاکہ فصل کا اگاؤ متاثر نہ ہو اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کرنئے پودے لگادینے چاہیں تاکہ وقت پانی اور کھادوں سپرے کا ضیاع نہ ہوا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564203
- Advertisement -