بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، سات مشتبہ افراد گرفتار

بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی نے جمعہ کے روز مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا

پشاور۔ 24 جولائی (اے پی پی):بنوں پولیس اور سی ٹی ڈی نے جمعہ کے روز مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ڈی پی او بنوں، کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال کی سربراہی میں تھانہ ڈومیل کی حدود، اکبر علی خان کلہ، سدا خیل اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کامیابی سے انجام دیا گیا۔آپریشن میں ایس پی (سی ٹی ڈی) فضل واحد خان، ایس پی رورل اسد علی شاہ، ایس پی سٹی شیر حسن خان، ضلعی پولیس، آر آر ایف اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور حصہ لیا۔آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ ٹھکانوں اور حساس مقامات کی مکمل تلاشی اور سرچنگ کی گئی، جبکہ علاقے میں سکیورٹی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کارروائی کے نتیجے میں سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ڈی پی او بنوں، کیپٹن نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔

مزید خبریں