بنوں پولیس نے منگل کے روز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بنوں پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں
بنوں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

مزید خبریں
پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):بنوں پولیس نے منگل کے روز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی۔تر جمان بنوں پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف بنوں پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ میریان پولیس نے ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کرکےایک 12 بور بندوق اور 7 پستول برآمد کر لیے۔تھانہ سٹی پولیس نے اسلحے کی نمائش میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 پستول برآمد کر لیے۔
تھانہ میرا خیل پولیس نے اسلحے کی نمائش میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 2 پستول برآمد کر لیے۔تھانہ غوریوالہ پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور پستول برآمد کر لیے۔تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرکے 730 گرام آئس برآمد کر لی۔








