پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان غالب رہا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 665 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 77 ہزار 517 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 665.22 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 517.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری سیشن کے دوران مجموعی طور پر 839.22 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 20.15 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر 567 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 109 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 274 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اعداد و شمار کے مطابق کے ایس ای 30 انڈیکس 210.16 پوائنٹس کی کمی کے بعد 51 ہزار 753.06 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق تشکیل دیئے گئے کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1,291.69 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ دو لاکھ 54 ہزار 385.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.37 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران ورلڈ کال ٹیلی کام کے 95.61 ملین، ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ کے 91.36 ملین اور تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 57.24 ملین حصص کا لین دین ہوا۔حصص کی قیمتوں میں اضافے کے لحاظ سے فرسٹ دائود پراپرٹیز لمیٹڈ، پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ اور ٹرائی سٹار میوچل فنڈ لمیٹڈ سرفہرست کمپنیوں میں شامل رہیں۔







