بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹر لتن داس کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں کیریئر کی چوتھی سنچری

94

راولپنڈی۔1ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر لتن داس نے پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر کی چوتھی سنچری مکمل کی، میچ کے تیسرے روز 26 پر 6 وکٹیں گر جانے کے بعد لتن داس نے انتہائی ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ساتویں وکٹ میں مہدی حسن میراز کے ساتھ 165 جبکہ نویں وکٹ میں حسن محمود کے ساتھ 69 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالا ، لتن داس نے پاکستانی باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور گرائونڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروک کھیلے ، انہوں نے 4 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد 138 رنز بنائے ، انہیں سلمان علی آغا نے آؤٹ کیا ۔