28.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیشی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 172 رنز پر...

بنگلہ دیشی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 172 رنز پر آئوٹ، کیوی ٹیم بھی مشکلات کاشکار،55رنز پرآدھی ٹیم آئوٹ

- Advertisement -

میرپور۔6دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 172 رنز پر آئوٹ ہوگئی، کیوی ٹیم بھی پہلی اننگز میں مشکلات سے دوچار ہے اور 55 رنز پر آدھی ٹیم آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ چکی ہے، بنگلہ دیشی بائولرز مہدی حسن میراز نے 3 اور تیج الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بدھ کے روز میرپور کے شیر بنگلہ سٹیڈیم میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمیزبان ٹیم پہلی اننگز میں 172 رنز پر ہی آئوٹ ہوگئی،

میزبان ٹیم نے اننگز کا انتہائی مایوس کن انداز میں آغاز کیا جب اس کے چار مستند بلے باز 47 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے، اوپنرز مہدی حسن 14، ذاکر حسن 8، کپتان نجم الحسین شنٹو 9 اور مومن الحق 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس موقع پر مشفیق اور شہادت حسین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی سکور کو 104 تک پہنچا دیا ، اس موقع پر مشفیق 35 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو کچھ دیر بعد ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی شہادت حسین بھی 31 رنز بنانے کے بعد 135 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

- Advertisement -

دیگر آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں نور الحسن 7، تیجل الاسلام 6 اور شریف الاسلام نے 10 رنز بنائے، نعیم حسن 13 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سنٹنر اور گلین فلپس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، اعجاز پٹیل نے دو اور ٹم سائوتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو بنگلہ دیشی سپنرز کی تباہ کن بائولنگ کے سامنے کیوی بلے باز بے بس نظر آئے اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 55 رنز بنا پائی، ٹام لیتھم 4، ڈیون کونوے 11، کین ولیمسن 13، ہینری نکولس 1 اور ٹام بلنڈل صفر پر آئوٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 12 اور گلین فلپس 5 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیشی سپنرز مہدی حسن میراز نے 17 رنز کے عوض 3 اور تیجل الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417364

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں