ڈھاکہ ۔ 31 اگست (اے پی پی) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کھیلے گی۔ میچز کے شیڈول کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم دورے کا آغاز کرکٹ ساﺅتھ افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی۔ یہ میچ 21 سے 23 ستمبر تک بینونی میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے2 اکتوبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 15 اکتوبر، دوسرا 18 اکتوبر اور تیسرا 22 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 26 اکتوبر جبکہ دوسرا 29 اکتوبر کو ہوگا۔