سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):پاکستان میں تعینات بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی رہائش گاہ اقبال منزل کا دورہ کیا۔انچارج اقبال منزل ریاض حسین نقوی نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اقبال منزل آمد پر خوش آمدید کہا۔
ریاض حسین نقوی نے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان اور انکے ساتھ آئے وفد کو اقبال منزل کا تفصیلی دورہ کرایا اور علامہ ڈاکٹر محمد اقبال سے متعلق تفصیلات بارے آگاہی فراہم کی ۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے وزٹر بک میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔