18.8 C
Islamabad
جمعہ, فروری 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبنگلہ دیش ، سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کا ملک میں فوری...

بنگلہ دیش ، سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کا ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ

- Advertisement -

ڈھاکہ ۔28فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش کی اہم سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا ۔اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا نےعبوری حکومت پر زور دیا کہ اپنے آپ کو صرف بنیادی اصلاحات تک محدود کرے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو سکیں۔

لندن سے ویڈیو لنک پر پارٹی کارکنان و رہنماؤں سے خطاب میں بیگم خالدہ ضیا کا کہنا تھا کہ لوگوں کو توقع ہے کہ جلد اور بنیادی اصلاحات کے بعد سب کے لیے قابل قبول الیکش کرائے جائیں گے۔79 سالہ بیگم خالدہ ضیا دو مرتبہ ملک کی وزیراعظم رہ چکی ہیں اور انہیں 2018 میں ان کی حریف شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں کرپشن پر جیل ڈال دیا گیا تھا۔

- Advertisement -

اگست 2024میں جب طلبہ کے احتجاج کے نتیجے میں شیخ حسنہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور وہ بھارت فرار ہو گئیں تو خالدہ ضیا کو رہا کر دیا گیا تھا۔رہائی کے بعد خالدہ ضیا علاج کے لیے برطانیہ چلی گئی تھیں جہاں سے انہوں نے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے آن لائن خطاب کیا،یہ چھ سالوں میں پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے ان کا پہلا خطاب ہے۔خالدہ ضیا نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے کہا کہ پارٹی کو ملک اور تحریک دونوں کی قیادت کے لیے تیار کریں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567213

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں