بنگلہ دیش ، سقوط ڈھاکا کی یاد گار پر حملہ کر کے اسے توڑ دیا گیا

207
بنگلہ دیش

ڈھاکہ۔12اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کےعلاقے کھلنا میں سقوط ڈھاکا کی یاد گار پر حملہ کر کے اسے توڑ دیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کےمجیب نگر نامی علاقے میں 1971 کے شہید میموریل کمپلیکس میں موجود یاد گار جس میں پاکستانی فوج کی طرف سے ہندوستانی افواج اور بنگلہ دیش کی مکتی باہنی کو ایک دستاویز پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا کو توڑ دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والوں نے پرتشدد کارروائیوں میں بنگلہ دیش میں مقیم بھارتی ہندو شہریوں کے ساتھ ساتھ مقامی ہندووں کو بھی نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں ہندو بھارت جانے کے لئے بنگلہ دیش کے بھارت سے ملحق سرحدی علاقوں میں جمع ہیں جبکہ بھارت نے ان لوگوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنےکے لئے اپنی سرحدوں کی نگرانی سخت کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھروڑنےسقوط ڈھاکہ کی یادگارتوڑنے اور ہندووں کے خلاف حملوں کو بھارت مخالف قرار دیتے ہے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت اس مشکل وقت میں بنگلہ دیش کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، لیکن اس طرح کی زیادتی کو کبھی معاف نہیں کیا جا سکتا ۔