بنگلہ دیش ، کاکس بازار میں موسلا دھار بارشوں سے 50 ہزار افراد متاثر

45
Heavy rains in Cox's Bazar, Bangladesh
Heavy rains in Cox's Bazar, Bangladesh

ڈھاکا۔8جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش کے علاقے کاکس بازار کی تحصیل ٹیکناف میں موسلا دھار بارشوں سے 50 ہزار سے زائد افراد شدیدمشکلات کا شکار ہیں۔ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں تین روز سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں کاکس بازار کی تحصیل ٹیکناف کے پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی جمع ہو گیا ہے اور متعدد گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔

علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلابی پانی جمع ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ٹیکناف کے مختلف علاقوں بشمول پورن پلن پاڑہ، شبرنگ، ہنیلا، اور شاہپوریر ڈویپ میں 50 ہزارسے زیادہ لوگوں نے پہاڑیوں پر پناہ لے رکھی ہے جہاں وہ غیر محفوظ زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔

موسلادھار بارش کی وجہ سے ان علاقوں میں کئی خاندان پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد صلاح الدین نے انتظامیہ کے عملہ کے ہمراہ ٹیکناف کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے پورن پلن پاڑہ میں واقع میمونہ گورنمنٹ پرائمری سکول شیلٹر میں پناہ لینے والوں میں امداد تقسیم کی۔متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔