ڈھاکہ ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انڈر۔19 ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کر دی، انڈر۔19 ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ رواں سال مارچ میں کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دہشتگردی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ بنگلہ دیشی ٹیم اپنے دورہ کا آغاز کینٹر بری انویٹیشن الیون کے خلاف ٹور میچ سے کرگی جو 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی انڈر۔19 ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 2 اکتوبر، تیسرا 6 اکتوبر، چوتھا 9 اکتوبر اور پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، تمام میچز برٹ سکیلف اوول میں کھیلے جائیں گے۔