بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے شروع ہوگا
میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری
چٹاگانگ ۔ 31 اگست (اے پی پی) بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 4 ستمبر سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو کینگروز کے خلاف سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 20 رنز سے تاریخی شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی ہے۔