بنگلہ دیش اور افغانستان انڈر 19 کے درمیان آخری ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا

106

ڈھاکہ ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش اور افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے (آج) ہفتہ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم افغانستان کو یوتھ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے 145 رنز سے فتح حاصل کی۔ دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم افغان یوتھ نے اگلے دونوں میچز جیت کر سیریز میں برتری حاصل کی۔