بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 14 جون سے شروع ہوگا

117
بنگلہ دیش نے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو 546 رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ۔23مئی (اے پی پی):بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئندہ ماہ شیڈول واحد ٹیسٹ 14 جون سے شروع ہوگا۔ افغانستان کی ٹیم آئندہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی اور اپنے آئندہ دورہ بنگلہ دیش کا آغاز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں 14 جون سے واحد ٹیسٹ سے کرے گی۔

مہمان افغانستان کی ٹیم 10 جون کو بنگلہ دیش پہنچی گی اور وہ 14 سے 18 جون تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں واحد ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کے بعد افغانستان کی ٹیم 19 جون کو بھارت کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بقیہ حصے کو مکمل کرنے کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم یکم جولائی کو دوبارہ بنگلہ دیش واپس آئے گی اور سیریز میں شامل تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز 17 جولائی تک مکمل کرے گی ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے تمام میچز بالترتیب 5، 8 اور 11 جولائی کو چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے۔ بعد ازاں دونوں ٹیمیں بالترتیب 14 اور 16 جولائی کو شیڈول دو ٹی ٹونٹی میچز سلہٹ کے مقام پر کھیلیں گی۔