ڈھاکہ۔12دسمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے شروع ہوگا۔اس سے قبل میزبان بنگلہ دیش ٹیم نے مہمان بھارت کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔
میزبان بنگال ٹائیگرز نے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو ایک وکٹ، دوسرے میچ میں بھارت کے خلاف 5 رنز سے شکست دی تھی جبکہ بھارتی ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 227 رنز سے مات دی تھی۔
بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14دسمبر سے شروع ہوگابھارتی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت لوکیش راہول کر یں گے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر شکیب الحسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 سے 26 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا