- Advertisement -
ڈھاکہ۔18مارچ (اے پی پی):بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 اپریل سے پہلے میچ سے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اپریل تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت نجم الحسن شانٹو کریں گے ۔
- Advertisement -
دونوں ٹیموں کے درمیان 2 میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 28 اپریل سے 2 مئی تک ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹو گرام میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ 2 میچوں کی سیریز سخت اور کانٹے دار ہوگی اور شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573773
- Advertisement -