30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںبنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 15...

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 15 فروری کو کھیلا جائے گا

- Advertisement -

ڈھاکہ ۔ 12 فروری (اے پی پی) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 فروری کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے پہلے میچ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے۔ ابو جاوید، عارف الحق، مہدی حسن، ذاکر حسن اور عفیف حسین پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ابو حیدر کی دو برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، امرالقیس، لٹن داس، مہدی حسن، شفیع الاسلام، مومن الحق، ناصر حسین اور تسکین احمد کو ڈراپ کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=89304

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں