اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں رواں سال بالترتیب اگست اور نومبر میں پاکستان کا دورہ کریں گی ۔ دونوں ٹیمیں پاکستان شاہینز کے خلاف 4 چار روزہ میچز اور 6 ون ڈے میچز کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں کے میچز کے مقامات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی ٹیمیں اس وقت ڈارون میں میچز کھیل رہی ہیں
۔پاکستان شاہینز نے پہلا چار روزہ میچ 148 رنز سے جیتا ہے جبکہ دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے کھیلا جائے گا۔پاکستان کے دورے پر بنگلہ دیش اے کی ٹیم پہلا چار روزہ میچ 10 سے 13 اگست تک کھیلے گی جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 17 سے 20 اگست تک کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 3 پچاس اوورز کے ون ڈے میچز بالترتیب 23، 25 اور 27 اگست کو کھیلے جائیں گے۔سری لنکا اے کی ٹیم نومبر میں پاکستان آئے گی۔ پہلا چار روزہ میچ 11 سے 14 نومبر تک اور دوسرا چار روزہ میچ 18 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز 25بالترتیب ، 27 اور 29 نومبر کو ہوں گے۔ان میچوں کے مقامات کا اعلان بھی مناسب وقت پر کیا جائے گا۔ دریں اثناپاکستان ایمرجنگ ٹیم رواں سال اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جو اکتوبر میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان انڈر 19 ٹیم نومبر/دسمبر میں اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گی۔
ایشین کرکٹ کونسل دونوں ٹورنامنٹس کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کرے گی۔پاکستان انڈر 19 ٹیم ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ سے قبل سہ فریقی انڈر19 ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لےگی۔ ڈویلپمنٹ/پاتھ ویز ایونٹس کاشیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق بنگلہ دیش اے دورہ پاکستان کے دوران 10 تا 13 اگست پہلا چار روزہ میچ ہوگا، 17 تا 20 اگست دوسرا چار روزہ میچ،23 اگست پہلا پچاس اوورز کا ون ڈے میچ ،دوسرا میچ 25 اگست کو کھیلا جائے گا ،تیسرا میچ 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔ اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2024 اکتوبر میں ہوگا جس کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں ہوگا۔سری لنکا اے دورہ پاکستان کے دوران 11تا 14نومبر پہلا چار روزہ میچ،18 تا 21نومبر دوسرا چار روزہ میچ ، 25 نومبر پہلا پچاس اوورز میچ، 27 نومبر دوسرا پچاس اوورز میچ، 29 نومبر تیسرا پچاس اوورز میچ، انڈر 19 سہ فریقی ون ڈےٹورنامنٹ اور اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ 2024 نومبر-دسمبرمیں ہوگا جس کی تاریخ اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔