بنگلہ دیش میانمر سے جانیں بچانے والے روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے بڑا کیمپ قائم کرے گا

121

ڈھاکہ ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیش میانمر سے جانیں بچانے والے روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے بڑا کیمپ قائم کرے گا جس میں 80 ہزار بے گھر افراد کو رکھا جاسکے گا۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمر سے اب تک 5 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان سرحد پار کرکے پناہ لینے کیلئے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی قصبہ کوتوپالونگ میں قائم پناہ گزین کیمپ کو توسیع دی جائے گی جس کے بعد ےہ کیمپ دنیا میں پناہ گزینوں کا سب سے بڑا کیمپ ہوگا۔ ی