- Advertisement -
نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔گزشتہ ماہ 4لاکھ36ہزار روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش کا رخ کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوٹریش کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک نے کہا ہے کہ میانمار کے صوبے راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جہاں سے مرد و خواتین سمیت بچوں کی بہت بڑی تعداد بنگلہ دیش کا رخ کرنے پر مجبور ہیں ۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود علی نے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کی تعداد 8لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71192
- Advertisement -